تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بجٹ کی تیاری میں ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیاگیا،سردار احمد

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد کا کہنا ہے کہ سندھ کے بجٹ کی تیاری میں ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیاگیا?جیونیوزسے فون پر گفتگو کرتے ہوئے سیدسرداراحمد کا کہنا تھا کہ صوبے کے بجائے وفاق کی جانب سے سروسز پر ٹیکس وصولی کی مخالفت کریں گے ?وفاق کی جانب سے سروسز پر ٹیکس کی وصولی آئین کیخلاف ہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال سے سندھ وفاق سے اپنے جائز حقوق کی جنگ لڑرہا ہے?سید سردار احمدکا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے سے بڑے گریڈ والوں کو زیادہ فائدہ ہوگا، ایم کیو ایم نے تنخواہوں میں گریڈ کے مطابق اضافے کی تجویز دی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.