تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات پر فوری عمل ممکن نہیں ،سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ امور کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ، لاہور ، ملتان کی نسبت کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کے لائن لاسز دگنا سے بھی زائد ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات پر فوری عمل ممکن نہیں اور انہیں بتدریج نافذ کیا جائے گا?اسلام آباد میں سینیٹر احمد علی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ کے امور پر غور کیا گیا? کمیٹی کو بتایا گیا کہ کراچی میں بجلی کے لائن لاسز40 فی صد، ایبٹ آباد، حیدر آباد 36اورکوئٹہ میں24.7فیصد ہیں جبکہ یہ لائن لاسز ملتان16.9، لاہور12 اور اسلام آباد میں9 فیصد ہیں?مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار نے کے پی ٹی کے بنک چیک کے حوالے سے کہا کہ اسے کلیئر کرانااسٹیٹ بنک کی ذمہ داری ہے، چاہے اس کے لئے اوور ڈرافٹ ہی کیوں نہ کرنا پڑے? چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ریونیو وصولی کے نئے اقدامات سے83 ارب اضافی ملیں گے اور جی ایس ٹی1 فیصد زائد کرنے سے30 ارب روپے کی اضافی وصولی ہوگی ، رکن کمیٹی طاہر مشہدی نے تجویز کیا کہ محنت کش کی کم از کم اجرت9 ہزار روپے ماہانہ ہونی چاہئے ? کمیٹی کو بتایا گیا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات پرعملدآمد کیلئے470 ارب روپے درکار ہیں جو فوری ممکن نہیں اس لئے تنخواہیں بڑھا کر پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کو بتدریج نافذ کیا جائیگا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.