5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کم سے کم اجرت10ہزارروپے مقررکی جائے،اراکین قومی اسمبلی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث کے دوران اکان اسمبلی نے مطالبہ کیاہے کہ کم سے کم اجرت دس ہزارروپئے مقررکی جائے، حکومتی رکن ندیم افضل چن نے اپوزیشن کوفرینڈلی قراردیا، ان کاکہناہے کہ مسلم لیگ نون نے نوازشریف کوقیدی بنارکھاہے، انہیں اسمبلی میں آنے دیاجائے? بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے اکرم مسیح گل کاکہناتھاکہ شراب حرام ہے تو اس کی آمدن کیسے حلال ہوسکتی ہے ، شراب کی فروخت سے ہونے والی آمدن اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے? انہوں نے اقلیتوں کیلئے بجٹ میں کم رقم مختص کرنے کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کیا?مسلم لیگ ن کے رانا تنویر نے کہا کہ عوام پس رہے ہیں جبکہ وزرا کی صحت اچھی اور رنگ گورے ہور ہے ہیں ، ندیم افضل چن نے کہاکہ حکومت کے بیرون ملک دوروں پر تنقید تو کی جاتی ہے لیکن بیرون ملک دورے میں ساتھ بھی جاتے ہیں? اپوزیشن جرنیلوں کے پانچ پانچ پلاٹ لینے پراحتجاج کیوں نہیں کرتی ?اے این پی کے پرویز خان نے تربیلا ڈیم کے منافع میں سے خیبر پختونخواہ کو حصہ دینے کا مطالبہ کیا?