تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نوازشریف جیسے رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہئے، وزیرقانون

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کوپارلیمان سے بچھڑے ایک دہائی کاعرصہ ہوچکاہے، ان جیسے عوامی رہنماکوپارلیمنٹ میں ہوناچاہئے تاکہ عوام کوجمہوریت پراعتمادمزیدبڑھ سکے? اسلام آبادمیں میڈیا سے گفت گومیں ان کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کومیاں نوازشریف کی اشدضرورت ہے? ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے قومی سیاسی قیادت اور پارلیمان کو دس ماہ سے زیادہ کاعرصہ لگا، سب سے اچھی بحث وہ ہے جس پر ایوان کا اتفاق ہو ?انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین میں اصل کردار ملک اختر ،ملک جعفر ،فاروق علی خان اور میاں محمود علی قصوری نے ادا کیا تھا ?آئین کے خالق کا دعوی? کرنے والے اس وقت وزیر تعلیم تھے ?بابراعوان نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے موقع پر مختلف جماعتوں اور پارلیمانی گروپوں کی طرف سے جو ترامیم فلور پر آئیں، ان پر ایوان میں مفصل بحث کی گئی تھی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.