تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خواجہ سراشادی کیس: کسی ملک نے سیاسی پناہ دی تو رانی کو ساتھ لیکر جاؤنگا،اقبال

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں خواجہ سرا سے شادی رچانے والے تاجر ملک اقبال نے کہا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اسے تحفظ فراہم کیا جائے? ضمانت پر رہائی پانے والے مقامی تاجر ملک اقبال نے خواجہ سرا رانی کے ہمراہ پشاورمیں مشترکہ پریس کانفرنس کی? انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے? اور اب اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں? ملک اقبال نے کہا کہ اسے تحفظ فراہم کیا جاے اور ان کیخلاف درج مقدمات ختم کئے جائیں? تاجر کا کہنا تھا کہ اگر اسے کسی ملک نے سیاسی پناہ کی پیشکش کی تو وہ رانی کو ساتھ لیکر جائیں گے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.