تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ : اگلے مالی سال کا بجٹ پیش، ساڑھے 53ہزار نئی ملازمتیں دی جائینگی

جنگ نیوز -
کراچی …صوبہ سندھ نے مالیاتی پریشانیوں کے باعث135ارب روپے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کیے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا حجم 422 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ?وزیر اعلی? سندھ نے آج صوبائی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے25 ارب خسارے کا صوبائی بجٹ پیش کیا?اس بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے7 ارب جبکہ صحت کے6 ارب30 کروڑ روپے آئندہ مالی سال کے لیے مختص کیے گئے ہیں?ان کا کہنا تھا کہ پولیس کیلئے آئندہ مالی سال کے لیے29.6 ارب روپے مختص کیے ہیں، جبکہ رواں سال جیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے30 کروڑ روپے جاری کیے گئے? آئندہ مالی سال کیلئے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اس کے علاوہ لاڑکانہ کے لیے22 اسکیموں کیلئے4.2 ارب روپے آئندہ مالی سال کے لیے مختص کیے گئے ہیں،ضلعی حکومت کو18ارب روپے دیے جائیں گے? انھوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کو3.8 ارب روپے رواں سال جاری کیے جائیں گئے?انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال53ہزار 500 لوگوں کو نئی ملازمتیں دی جائیں گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.