تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پختونخوا میں چائلڈ لیبر میں کمی کیلئے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے مختص

جنگ نیوز -
پشاور…پختونخوا کے آئندہ مالی سال بجٹ میں چائلڈ لیبر کی شرح میں کمی لانے کیلئے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ڈائریکٹر لیبرپختونخوا عرفان خان نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے سیمینارمیں بتایا کہصوبے میں گیارہ لاکھ سے زیادہ بچے محنت مزدوری کرتے ہیں جبکہ 26 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے ان کا کہنا تھا کہ آیندہ مالی سال بجٹ میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں? اس رقم سے چائلڈ لیبر یونٹ قائم کیا جائے گا جو صوبہ میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے کام کریگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.