تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آئینی ترامیم اور آغاز حقوق پیکیج پر عمل نہیں ہورہا ،گورنر بلوچستان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم اور آغاز حقوق پیکیج پر عمل نہ ہونے سے بلوچستان میں مسائل بڑھ رہے ہیں? وزیر اعظم کے مشیر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کا عمل ایک سال میں مکمل کرلیاجائے گاجبکہ قدرتی وسائل پرصوبوں کے سوفیصد کنٹرول کیلئے 19ویں آئینی ترمیم لائی جائے گی?اسلام آباد میں آئینی ترامیم اور بلوچستان پیکیج کے موضوع پر سیمینارسے خطاب میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ18ویں ترمیم منزل نہیں بلکہ آغاز ہے?کنکرنٹ لسٹ سے30 آئٹمز کو صوبوں کے حوالے کرنے کا عمل30 جون2011 تک مکمل کرلیا جائے? رضا ربانی نے کہا کہ18ویں آئینی ترمیم کو سبوتاژ کیا گیا تو تاریخ ایسا کرنے والے کو معاف نہیں کریگی? رضا ربانی نے کہا کہ بے گناہ افراد کے لاپتا ہونے کا معاملہ شرمناک ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیمینار سے خطاب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ آئینی ترامیم اور آغاز حقوق پیکیج پر عمل نہیں ہورہا ، اس سے بلوچستان میں اقتصادی مسائل پیدا ہورہے ہیں اورعوام پریشانی کا شکار ہورہے ہیں


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.