5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بدین: 13سالہ لڑکی سے شادی کرنے والا 80سالہ دولہا گرفتار
جنگ نیوز -
بدین …ضلع بدین کے علاقے گوٹھ نذر محمد نوہانی میں پولیس نے چھاپہ مار کر مایوں بیٹھی تیرا سالہ لڑکی کو بازیاب کرکے اسی سالہ دولہا کو گرفتار کرلیا?ڈی پی او بدین فداحسین مستوئی کے مطابق تیرا سالہ لڑکی رخسانہ کا نکاح پچاس ہزار روپے اور پانچ ایکٹر اراضی کے عیوض اسی سالہ بوڑھے جانو نوہانی سے کرایا جا رہا تھا،جس کا اقرار لڑکی کہ والدہ نے بھی کیا ہے?نکاح آج شام کو ہونا تھا لیکن پولیس نے بر وقت چھاپہ مارکر دولہا کو گرفتار کرلیا?پولیس کارروائی کے دوران لڑکی کا باپ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ?تاہم لڑکی اس کی والدہ اور اسی سالہ بوڑھے کو ڈی پی او آفس لایا گیا جہاں ان کے بیانات قلم بند کیے گئے ?واقعہ کاباقاعدہ تاحال مقدمہ درج نہیں کیاگیا ہے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فریقین سے تحریری طور پر ضمانت لی گئی ہے کہ وہ لڑکی کے بالغ ہونے تک اس کی شادی اس کی مرضی کے مطابق کی جائے گی?