تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نگہت اورکزئی کا بیان اشتعال انگیز ہے، ق لیگ نوٹس لے ، بلقیس مختار

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ بلقیس مختار نے خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت اوکرزئی کے اشتعال انگیز بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نگہت اورکزئی کا بیان انتہائی اشتعال انگیز ہے اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو اس افسوسناک بیان کا نوٹس لینا چاہئے ? ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ، راتوں رات وجود میں آنے والی جماعت نہیں بلکہ برسوں پر محیط حق پرستی کی جدوجہد کی تاریخ رکھتی ہے ? ایم کیو ایم کی جڑیں عوام میں ہیں اور ایم کیو ایم کو کروڑوں عوام کی حمایت حاصل ہے اور ایم کیو ایم پر جھوٹے الزام لگانا عوام کی توہین کے مترادف ہے ? محترمہ بلقیس مختار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جھوٹے الزام لگانے والی نگہت اورکزئی عوام کو جواب دیں کہ کیا سانحہ ایبٹ آباد میں ایم کیو ایم ملوث ہے ؟بلقیس مختار نے کہاکہ ہزارہ ڈویژن کے غریب شہریوں کے قتل عام پر خاموشی کا مظاہرہ کرنے والی نگہت اورکزئی کو دوسروں پر الزام لگانے سے قبل شرم کا مظاہرہ کرنا چاہئے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.