تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مالی بحران:اسٹیل ملز سے 68کنٹریکٹ افسران برطرف

جنگ نیوز -
کراچی … آغا خالد…پاکستان اسٹیل ملز نے مالی بحران کی وجہ سے68کنٹریکٹ افسران برطرف کردیئے? ذرائع کے مطابق نکالے گئے اسٹیل مل کے ایسے افسران تھے جو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے اور ریٹائر ہونے کے بعد دوبارہ کنٹریکٹ پر تعینات کئے گئے تھے کیونکہ یہ ٹیکنیکل شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران تھے اور انھیں اپنی فیلڈ میں وسیع تجربہ تھا اور ان کی تربیت پر اسٹیل مل کا خطیر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا? ان افسران کا ایک سال کا کنٹریکٹ ابھی باقی تھا مگر انہیں کوئی نوٹس دیئے بغیر فارغ کردیا گیا ، یاد رہے کہ مالی بحران کے باعث اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا نہیں کی جا رہیں? 13 ہزار کے قریب ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے80 کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے? خام مال کی کمی کے باعث اسٹیل مل اس وقت 20 فیصد پیداواری استعداد پر کام کررہی ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند روز میں نائٹ شفٹ میں کام بند ہو جانے کا خدشہ ہے? واضح رہے کہ تین سال پہلے تک پاکستان اسٹیل اربوں روپے کمانے والا ایک منافع بخش ادارہ تھا? اسٹیل مل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسٹیل مل کے لئے منظور کئے گئے بیل آؤٹ پیکیج کی رقم جاری کرنے کے احکامات آج دے دیئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.