تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی : کے ای ایس سی کی پی ایم ٹی میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. . .کراچی کے علاقے میٹروول گلزار ہجری کے قریب کے ای ایس سی کی پی ایم ٹی میں آگ بھڑک اٹھی ،لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ پر قابو پالیا? کراچی کے علاقے گلزار ہجری کے قریب گھروں کے درمیان نصب بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک آٹھی ?جس کی اطلاع فائربریگیڈ کو فوری طور پر دے دی گئی تاہم پہنچنے میں تاخیر اور آگ میں شدت ہونے کے باعث اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور آگ پر قابو پالیا?آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم ٹرانسفارمر جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ کے قابو میں آنے کے بعد فائر ٹینڈر پہنچا اور کولنگ کے عمل کے ذریعے آگ کو مکمل طور بجھادیا گیا?فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ شرٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.