5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایسوسی ایشن آف فزیشن نارتھ امریکہ( اپنا) کے کنونشن کی تیاریاں جاری
جنگ نیوز -
ڈیلس, . . . .. . . . راجہ زاہد اختر خانزادہ…ایسوسی ایشن آف فزیشن نارتھ امریکہ اپنا کے زیر اہتمام 30 جون سے 4 جولائی تک ڈیلس میں منعقد ہونے والے سالانہ سمر کنونشن کی تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں?ڈیلس کے ہوٹل گیلیارڈ ٹیکساس میں اراکین اور ان کے اہل خانہ کیلئے پندرہ سو کمروں کی بکنگ بھی کرادی گئی ہے?اپنا قومی سمر کنونشن2010 کے چیئر مین ڈاکٹر جلیل خان نے جیونیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے کہا کہکنونشن کے شریک چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر عدنان نادراور دیگر کمیٹیوں کے چیئرمین پروگرام تشکیل دے رہے ہیں?انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور امریکہ بھر سے آنیوالے ڈاکٹروں کے لئے اس کنونشن میں جہاں تعلیمی اور سیاسی سیمینار منعقد کیئے جائیں گے وہاں ان کوتفریح کے مواقع بھی فراہم کیئے جائیں گے?کنونشن میں اپنا بازار لگایا جارہا ہے جس میں پوری دنیا سے مختلف اشیا کے تقریباً 150اسٹال لگائے جائیں گے،خواتین کی تفریح کے لئے فیشن شو کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ کنونشن میں ایکعالمی محفل مشاعرہ بھی ہو گی جس میں معروف شعرا شریک ہوں گے?اس کیلئے مشاعرہ کمیٹی کے چیئرمین اور معروف شاعرڈاکٹر امان اللہ خان انتظامات کر رہے ہیں?پاکستان اور بالی وڈ کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور ٹی وی اداکار بشری? انصاری محفل موسیقی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے?انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں وفاقی وزیر خارجہ امور شاہ محمود قریشی کی آمد بھی متوقع ہے?ڈاکٹر جلیل خان نے مزیدکہا کہ انہیں بھرپور امید ہے کہ یہ کنونشن اپنا کی تاریخ کا یادگار کنونشن ثابت ہوگا ?جس کی یادیں عرصہ دراز تک اراکین کے ذہنوں میں محفوظ رہیں گی?