5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا: ریاست آرکنساس میں سیلا ب ،16 افرادہلاک،30 لاپتہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . . . امریکی ریاست آرکنساس میں سیلا ب سے کم ازکم 16 افرادہلاک ہوگئے جبکہ 30 لاپتہ ہیں ? حکام کے مطابق شمالی آرکنساس کے کیمپ گراونڈ میں شدید بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی کے بعد سیلاب کے تیز بہاؤ کی زد میں آنے والے کیمپ میں موجود 20 افراد ہلاک او 36 لاپتہ ہوگئے ? آرکنساس کے گورنر مائک بی بی کے ترجمان کے مطابق شہر لیٹلراک کے مغربی علاقہ اوچوٹا مونٹین کے البرٹ پیک کیمپ گراونڈ میں سیلاب کی 20 فٹ اونچی لہروں نے کیمپ میں سوئے افراد کو بہا کر لے گیا ? سیلابی پانی نے کیمپ گراونڈ میں موجود موبائل گھروں اور گاڑیوں کو بھی بہا کر لے گیا ? آرکنساس کے پولیس ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے زریعے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ?