5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حیدرآباد:بمبئی بیکری کا مالک کمار تھادانی کا انتقال
جنگ نیوز -
حیدرآباد. . . . . . . . دنیا بھر میں اپنے نام اور ضائقے کی وجہ سے مشہوربمبئی بیکری کے مالک کمار تھادانی مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے ان کی مزہبی رسومات حالی روڈ حیدرآباد میں ادا کی گئیں? بمبئی بیکری کے مالک کمار تھادانی چند روز سے آغا خان اسپتال کراچی میں زیر علاج تھے ?جمعہ کو مختصر علالت کے بعد اسپتال ہی میں ان کا انتقال ہوگیا ? ان کی عمر 73برس تھی ?کمار تھادانی نے شادی نہیں کی تھی تاہم انہوں نے اپنے ایک دوست کے بیٹے سوفنو کو گود لیا ہوا تھاجو شادی کے بعد مسلمان ہوگیا تھا اور اپنا نام سلمان شیخ رکھ لیا تھا ?تھادانی خاندان نے بمبئی بیکری پاکستان بننے سے قبل 1910میں حیدرآباد میں قائم کی تھی جو اب بھی قائم ہے ?بیکری کے کیک نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے ضائقے کی وجہ سے پسند کئے جاتے ہیں?کمار تھادانی کی آخری مذہبی رسومات حالی روڑ حیدرآباد میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں ?رسومات میں حیدرآباد شہر کی اہم شخصیات ڈاکٹر فاروق میمن، ہادی بخش جتوئی، ڈاکٹر فیروز میمن، ڈاکٹر فضل الرحمان ، میر زبیر تالپور، فقیر منٹھار، دوست احباب ، رستے دار اور ہندو برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی?