5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جھنگ : آئل ٹینکر اور مسافرگاڑی میں تصادم ،6 افراد ہلاک،3 زخمی
جنگ نیوز -
جھنگ. . . . . . . . .جھنگ میں آئل ٹینکر اور مسافر ڈالے کے تصادم میں6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے?پولیس کے مطابق جھنگ سے30 کلومیٹر حویلی بہادر شاہ کے قریب جھنگ سے شور کوٹ جانے والا آئل ٹینکر موسم کی خرابی اور آندھی کے باعث سامنے سے آنے والے مسافر ڈالے کو نہ دیکھ سکا اور اس سے جاٹکرایا? جس سے ڈالے میں سوار 4 خواتین شہناز بی بی،باغن بی بی،اون نصرت،اختر پٹھانی سمیت دو مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پولیس نے ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ پہنچا دیا ?