5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
میکسیکو : ڈرگ مافیا کے مختلف حملوں میں 39 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی. . . . .. . ... میکسیکو میں مبینہ طور پر ڈرگ مافیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے مختلف حملوں میں انتالیس افراد ہلاک ہوگئے?حملوں کے تازہ واقعات پورٹو میڈیرو شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے? پولیس کے مطابق شہر سے اب تک بیس لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں? پرتشدد واقعات کا آغاز جمعرات کو ہوا? اور اسکے بعد سے مسلح افراد کے گروپ پورے شہر میں کارروائیاں کررہے ہیں? اس سے پہلے شمالی شہر چیواوا میں تیس کے قریب مسلح افراد نے ایک بحالی مرکز پر حملہ کرکے انیس لوگوں کی جان لے لی? میکسیکو میں منشیات کے دھندے اور اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے درمیان لڑائی معمول بن چکی ہے? اور حکومت کی جانب سے ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے اعلان کے باوجود اس میں کوئی کمی نہیں آئی?