تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خیبرپختونخواکابینہ نے آئندہ سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخواکابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی ? خیبرپختونخوا کا بینہ کا اجلاس وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں کابینہ نے سال 2010?2011 کے سالانہ بجٹ تجاویز کی منظوری دی جس کے مطابق بجٹ کا حجم 290 ارب روپے سے زائد ہوگا ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز میں سوفیصد اضافہ کیا گیا ہے اور نئے مالی سال میں ترقیاتی پروگرام پر 160 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد ایڈہاک اضافہ کیا جائیگا دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پندرہ ارب روپے،تعلیم کے لئے دس ارب اور صحت کے لئے چھ ارب روپے رکھے جائیں گے صوبے میں چھ سو نئے اسکول تعمیر کرنے کی تجاویز بھی منظور کی گئی ہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.