تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جے یو آئی امریکا کی گود میں بیٹھی رہی تو ایم ایم اے کا اجلاس ممکن نہیں، منور حسن

جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ جب تک جے یو آئی امریکا کی گود میں بیٹھی رہی تو ایم ایم اے کا اجلاس ممکن نہیں? انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ڈرون حملوں پر اپنی پالیسی واضح کرنا ہوگی? پشاور میں حاجی دوست محمد شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ملکی سالمیت کی کوئی فکر نہیں ? حکمران لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں?انہوں نے کہا کہ اسلام آباد امریکیوں کے نرغے میں ہے، لاہور اور اسلام آباد میں کئی امریکی اسلحہ سمیت پکڑے گئے ہیں مگر حکومت کی طرف سے ایک مذمتی بیان بھی سامنے نہیں آیا? منور حسن نے کہا کہ طالبان گذشتہ نو سالوں سے امریکہ کے ساتھ نبرد آزما ہیں وہ اپنے ملک سے غاصبوں کا نکالنا چاہتے ہیں اور وہ حق پر ہیں ? انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف کرپشن کو فروغ دیا ہے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا? تقریب سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.