تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بلدیاتی اداروں کے فنڈز ارکان اسمبلی کے ذریعے خرچ کرانے کا فیصلہ چیلنج

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز ارکان اسمبلی کے ذریعے خرچ کرنے کے فیصلے کو چیلنجکردیا گیا?سینیئر وزیر بشیر احمد بلور کے اس اقدام کو ایک رٹ پٹیشن کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنچ کیا گیاہے ? لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر یوسف ایوب اور جنرل سیکرٹری اسرار اللہ کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں صوبائی حکومت ، سیکرٹری بلدیات ،سینیئر وزیر بشیر بلور،سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے رٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے کی ہدایت دینے کا سینیئر وزیر کو کوئی اختیار حاصل نہیں اور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 کے تحت ان فنڈزکی منظوری اور استعمال کا اختیارمنتخب کونسلوں کو ہی حاصل ہے? رٹ میں عدالت سے سینیئر وزیر کے ان احکامات کو غیر مؤثر قرار دینے کا حکم جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.