5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دنیا کا گہراترین سوئمنگ پول
جنگ نیوز -
برسلزدنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ اور ڈائیونگ پول بلجیم کے شہر برسلز میں وہاں کے ایک ماہر ڈائیورJohn Beernaertsنے تیار کیا ہے?Nemo 33نامی یہ سوئمنگ پول ڈائیونگ،سوئمنگ اور فلم پروڈکشن کیلئے کثیر المقاصد حوالوں سے استعمال میں لایا جاتا ہے?اس سوئمنگ پول میں دو ہموار تہہ تخلیق کی گئیں ہیں جس میں سے ایک 16فٹ اور دوسری32فٹ کی گہرائی پر ہے جن کے بیچوں بیچ ایک گول دائرہ سوئمنگ پول کو108فٹ کی مزید گہرائی تک لے جاتا ہے?اس سوئمنگ پول میں25لاکھ لیٹر بنا کلورین کا صاف پانی بھرا گیا ہے جو تیراکوں کے جسم کولاحق ہر قسم کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے?اس سوئمنگ پول میں زیرِ آب کھڑکیاں بھی تعمیر کی گئی ہیں جہاں سے باہر موجود شائقین اس پول کی گہرائی کامشاہدہ بھی کرسکتے ہیں جبکہ35فٹ کی گہرائی میں کئی غار نما حصے بھی تخلیق کیے گئے ہیں ?