5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نیٹو کا اخراجات میں کمی کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
برسلز. . . .جنگ نیوز. . . . نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے نیٹو کے اخراجات میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے? نیٹو کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے چار برسوں میں دفاعی اتحاد کے اخراجات میں کمی کی جائے گی جس سے تقریباً ڈیڑھ ارب یورو کی بچت ہوگی? اس منصوبے کے تحت ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی? نیٹو کے بین الاقوامی دفاتر کی تعداد کو بھی گیارہ سے کم کرکے پانچ کر دیا جائے گا،لیکن اس منصوبے کا اتحاد کی دفاعی صلاحیت پر اثر نہیں پڑے گا?