تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسپورٹس فیسٹیول میں کے ڈی اے آفیسرز کلب کی تاریخی فتح

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . اسٹاف رپورٹر…کے ڈی اے آفیسرز کلب کے زیر اہتما م اسپورٹس فیسٹیول 2010کے کرکٹ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کے ڈی اے کلب نے لینڈ اینڈ ریکوری سے تاریخی فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا?جبکہ دوسر ے میچ میں ورکس اینڈ سروسز نے ماسٹر پلان کو ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا? پہلے میچ میں کے ڈی اے آفیسر ز کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر کلب کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 254رنز اسکور کیا? اوپنر مجاہد حسین نے یادگار اور تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے 15چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 165رنز، وصال انصاری نے 37رنز بنائے، جواب میں لینڈ اینڈ ریکوری کی ٹیم 128رنز بنا سکی? کامران وارثی نے47رنز بنائے? رئیس احمد نے 3، طارق رفیع نے دووکٹ لئے? دوسرے میچ میں ورکس اینڈ سروسز نے ماسٹر پلان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا? ماسٹر پلان کی ٹیم نے 93رنز بنائے? منور علی نے 44اور خالد شیخ نے 20رنز اسکور کئے? ایاز منشی نے 2 وکٹ لئے? ورکس اینڈ سروسز کی ٹیم نے مطلوبہ اسکور 3وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا?اظہر عابدی نے 45،محمد اسلم نے 28رنز اسکور کئے ?مقصود احمد نے 2جبکہ خالد شیخ نے 1وکٹ حاصل کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.