5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسپورٹس بجٹ میں کمی حکومت کیخلاف سازش ہے،باکسنگ فیڈریشن
جنگ نیوز -
کراچی. . . . شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر. . . . اسپورٹس بجٹ میں کمی کا وزیراعظم پاکستان کو نوٹس لینا چاہئے، یہ حکومت کے خلاف سازش ہے، ملک میں اسپورٹس کی سرگرمیاں کم ہوں گی تو معاشرے کے نوجوان برائیوں کی طرف راغب ہوں گے، رواں سال باکسنگ کے تین اہم ایونٹس ہیں اگر بجٹ میں کمی کی گئی تو ہماری ٹیم ان میں شرکت نہیں کرسکے گی، اس بات کا اظہار پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اقبال حسین نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا? انہوں نے بتایا کہ موجودہ بجٹ اسپورٹس کے حوالے سے انتہائی حیران کن ہے، دنیا بھر میں معاشرے کی اصلاح کیلئے نوجوانوں کو مبثت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کھیلوں پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں اس کے برعکس ہے، ہمارا بجٹ جو گزشتہ سال 59 کروڑ سے زیادہ تھا اسے موجودہ بجٹ میں 29 کروڑ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے? اس کے حساب سے تمام ملکی اسپورٹس فیڈریشنوں اور ایسوسی ایشنوں کو اب 50 فیصد کم رقم ملے گی? اس کمی سے اسپورٹس کی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا? اقبال حسین نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے اسپورٹس کے بجٹ کو دگنا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن موجودہ بجٹ بنانے والوں نے شاید وزیراعظم پاکستان کی بات کا نوٹس نہیں لیا اور اس میں کٹوتی کردی، امید ہے کہ وزیراعظم اس بات کا نوٹس لیں اور اپنے پہلے اعلان کو بحال کروا دیں? اسپورٹس بجٹ میں کمی حکومت کے خلاف ایک سنگین سازش ہے، اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے? کھیل دنیا بھر میں رابطے کا ذریعہ ہوتے ہیں، بجٹ بنانے والے پاکستان کا رابطہ دنیا بھر سے کاٹنے کی مذموم سازش کررہے ہیں? اقبال حسین نے بتایا کہ رواں سال باکسنگ کے تین اہم ایونٹس کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمزی اور اولمپکس کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ ہوں گے اگر بجٹ میں کمی کی گئی تو ان میں شرکت کرنے والے دستے میں کمی ہوگی اور پاکستان کا میڈلز حاصل کرنے کا حصول ناممکن ہوجائے گا?