تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فیفا ورلڈ کپ میں شریک کوئی بھی ٹیم ٹائٹل جیت سکتی ہے،طارق عمر

جنگ نیوز -
کراچی. . . . .اسٹاف رپورٹر. . . . ورلڈ کپ فٹ بال کیلئے تمام ٹیمیں بھرپور تیاری کرکے آئی ہیں، کوئی بھی ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح ہوسکتی ہے? پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے فیڈریشن کو خاص دلچسپی نہیں ، خانہ پوری کی جارہی ہے، عالمی سطح کی فٹ بال کھیلنے کیلئے ہمیں بہت عرصہ درکار ہوگا? یہ کھیل غریبوں کا ہے لیکن ان پر کوئی توجہ نہیں ہے? اس بات کا اظہار پاکستان یوتھ ٹیم اور پی آئی اے کے سابق کھلاڑی طارق عمر نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا? انہوں نے بتایا کہ لیاری جو پہلے فٹ بال کا گڑھ ہوتا تھا اب اس کی جگہ ملیر نے لے لی ہے? ملیر کے کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں دی جارہی ہیں، وہاں گراسی گراؤنڈ بن رہے ہیں جس سے لڑکے سامنے آرہے ہیں، لیاری میں تمام گراؤنڈ میں مٹی بھری ہوئی ہے? انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ فٹ بال میں تمام ٹیمیں تیاری کے ساتھ آئی ہیں کسی کو بھی نظر انداز نہیں کرسکتے، میری فیورٹ ٹیم اسپین ہے? پاکستان فٹ بال فیڈریشن کھیل کی ترقی میں کوئی خاص توجہ نہیں دے بلکہ خانہ پری کررہی ہے? غریب کھلاڑی اگر آگے آئے گا تو پاکستان میں یہ کھیل ترقی کرے، فیڈریشن نے یہ کھیل امیروں کا بنا دیا ہے? ورلڈ کپ ہمیشہ لیاری کے عوام زوق و شوق سے دیکھتے ہیں، اس کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، مختلف ٹیموں کے پرچم اور لباس نوجوانوں اور بچوں نے پہننا شروع کردیئے ہیں، ہر گراؤنڈ، محلہ اور گلی میں فٹ بال کا جوش بڑھ گیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.