تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جعلی ڈگری کا معاملہ ملک توڑنے ، کارگل ایشو سے بڑا جرم نہیں، شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگریاں قابل مذمت ہیں لیکن یہ پاکستان توڑنے اور کارگل کا پنگا لینے سے بڑا جرم نہیں ?لاہور میں یوتھ کمیشن کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاستدان فرشتے نہیں ہیں،جعلی ڈگریوں کا موجد ایک آمر تھا جس نے ہارس ٹریڈنگ کی خاطر ایک گھنٹے کے لئے قانون میں ترمیم کی? ان کا کہنا تھا کہ50 فیصد بجٹ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے یہ ناسور کچلناہوگا?شہباز شریف نے کہا کہ سستی روٹی اسکیم کامیاب نہ ہوئی تو ان کا نام بھی شہبازشریف نہیں?کانفرنس کے شرکا نے تعلیم ،صحت،امن وامان، بیورو کریسی کے رویے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے تجاویز دیں?کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ عوام کو بھی مسائل کی نشاندہی اور فیصلہ سازی میں شریک کیا جائے تو وہ بھی معاشرے کی بہتری کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.