تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے دیگر کئی ممالک سے زیادہ محفوظ ہے، این ڈبلیو پیٹرسن

جنگ نیوز -
بوسٹن. . . . .پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے کئی دوسرے ممالک سے زیادہ محفوظ ہے ? انہوں نے یہ بات بوسٹن میں پاکستانی تاجروں اور کاروباری اداروں کے حکام سے خطاب اور سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی ? این پیٹرسن نے امریکی تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ پاکستان کئی ممالک سے زیادہ محفوظ ہے ? ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام مذہبی تشدد کے عادی نہیں ہیں لیکن اگر وہ اعداد و شمار کو دیکھیں تو میکسیکو ، کولمبیا اور گوئے مالا میں تشدد کی صورت حال پاکستان کی نسبت کہیں زیادہ بڑا مسئلہ ہے ? اس لئے پاکستان کی صورت حال امریکیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے رکاوٹ نہیں بننی چاہیے? امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسئلے کا حقیقی حل نجی شعبے کی سرمایہ کاری ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا بھی بہت اہم ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.