5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اقتدارمیںآ کر لوٹی گئی دولت واپس لا کر ملک کو خوشحال بنادینگے، الطاف حسین
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . .متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی حکومت بنی توقومی خزانہ لوٹنے والوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر پاکستان کواتناخوشحال بنادیں گے کہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہوگی?ان خیالات کا اظہار الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے دورے پر آنے والے ملتان پریس کلب کے عہدیداروں اور صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ?ان کا کہنا تھا کہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کئے بغیر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا?الطاف حسین نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصاً ملتان کے ساتھ مختلف ادوار میں نہ صرف ظلم وزیادتیاں اور ناانصافیاں کی گئیں بلکہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا رہاہے?الطاف حسین نے کہا کہ بھارت میں آزادی کے بعد فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگیا لیکن پاکستان سے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ نہ کیا جاسکا اور انگریزوں کی خدمات کے عوض بڑی بڑی جاگیریں حاصل کرنے والے آج ملک کے کرتا دھرتا بنے ہوئے ہیں?اس موقع پرالطاف حسین نے ملتان پریس کلب کے لئے پانچ لاکھ روپے عطیہ کااعلان اور ملتان میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کا ایمبولینس سینٹر قائم کرنے کابھی اعلان کیا?