تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

یہودی جینیاتی طور پر ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہوتے ہیں،تحقیق

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک سائنسی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جینیاتی طور پر یہودی ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہوتے ہیں، جب کہ بھارت اور ایتھوپیا کے یہودی جینیاتی طور پر غیر یہودیوں سے زیادہ قریب ہوتے ہیں?ایک جینیاتی ریسرچ کے ذریعے یہودیوں کی تاریخ پر نئی روشنی ڈالی گئی ہے?محقیقین نے چودہ یہودی برادریوں کے جینیاتی نمونے جمع کیے اور ان کا موازنہ 69 غیر یہودیوں کے جنییاتی نمونوں سے کیا? اس موازنے سے ظاہر ہوا کہ بیشتر یہودی غیر یہودیوں کی بنسبت ’جینیاتی طور پر ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہوتے ہیں?‘یہ ریسرچ نیچر نامی سائنسی میگزین میں شائع ہوئی ہے?اس ریسرچ میں مختلف ممالک میں رہنے والے یہودی اور مشرقی وسطی میں آباد غیر یہودیوں کے جینیاتی مماثلت کے بارے میں بھی پتالگایا گیا ہے?یہ ریسرچ اس خیال سے ہم آہنگ ہے کہ بیشتر موجودہ یہودیوں کے آب و اجداد کا تعلق قدیم فلسطینی علاقے میں رہنے والے قبائل سے تھا?اسرائیل میں حائفہ میں رامبام ہیلتھ کئیر کیمپس کے ممبر دورون بیہار کی قیادت میں محقیقین کی ایک ٹیم نے یہ دریافت کیاہے?مسٹر دورون بیہار نے اس ریسرچ کو ’جینیٹک ارکیولوجی‘ کا نام دیا ہے?ان کا کہنا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ بیشتر یہودی آبادی جینیاتی طور پر دوسرے ممالک میں آباد یہودیوں کی بنسبت مشرقی وسطی میں بسنے والے یہودیوں کے زیادہ قریب ہوتے ہیں'?لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا اور ہندوستان میں آباد یہودی جینیاتی طور پر غیر یہودیوں کے زیادہ قریب ہوتے ہیں?








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.