5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گوجرانوالا:زیر علاج نوجوان مبینہ طورپر ڈاکٹروں کی غفلت سے ہلاک
جنگ نیوز -
گوجرانوالا:زیر علاج نوجوان مبینہ طورپر ڈاکٹروں کی غفلت سے ہلاک
گوجرانوالا…گوجرانوالا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج18 سالہ نوجوان مبینہ طورپر ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق ہوگیا?پولیس ذرائع کے مطابق محلہ نور باوا کا رہائشی 18 سالہ صداقت اپینڈکس کا آپریشن کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل تھا کہ آپریشن کے دوران اسے مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگادیا گیا?جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی اور دو روزاسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعدوہ خالق حقیقی سے جا ملا? واقعے کے بعد ورثا نے اسپتال کا گھیراؤ کر کے ڈاکٹر کی غفلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسپتال میں تور پھوڑ کی?اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں? دوسری جانب اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر علی محمد نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری کے بعد متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی?