تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وزیر اقلیتی اموربلوچستان شراب پی کر ہلڑ بازی کرنے کے الزام میں گرفتار

جنگ نیوز -
وزیر اقلیتی اموربلوچستان شراب پی کر ہلڑ بازی کرنے کے الزام میں گرفتار

لاہور…بلوچستان کے وزیر اقلیتی امور جعفر جارج کو دو ساتھیوں سمیت شراب پی کر ہلڑ بازی کرنے کے الزام میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی پولیس نے گرفتار کر لیا ? لاہورکے الفلاح تھیٹر کی انتظامیہ کے عہدیدار محمد حنیف نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعفر جارج اوران کے دو ساتھیوں ناصر اور عاشق مسیح نے شراب پی کر تھیٹر میں ہلڑ بازی کی اور تھیٹر انتظامیہ کے ساتھ بدتمیزی کی جس کے بعد ان کو مجبورا متعلقہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کر دیا? تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے ایس ایچ او ماجد بشیر کا کہنا ہے کہ جعفر جارج کو ان کے دو ساتھیوں سمیت میو اسپتال میں معائنہ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور ان کے خلاف زیر دفعہ506 مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے? دوسری طرف جعفر جارج کا کہنا ہے کہ ان کو پنجاب حکومت کی طرف سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.