تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بحرہند میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی الرٹ جاری

جنگ نیوز -
بحرہند میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی الرٹ جاری

واشنگٹن…بحرہند میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹراسکیل پر 7.7 رکارڈ کی گئی? سونامی الرٹ بھی جاری کی گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ? امریکی جیولوجیکل سروے رپورٹ کے مطابق بھارت کے نکوبار جزائر میں آنے والے زلزلہ کا مرکز155 کلومیٹر دور زیرسمندر34 کلومیٹر گہرائی میں تھا?جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیاگیا ? مقامی حکام کے مطابق فوری طورپرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم خوف کے باعث لوگوں میں افراتفری پھیل گئی ? بھارت کے سمندی انفارمیشن سنٹر کے مطابق یہ سونامی لہریں معمولی نوعیت کی ہیں اوران کے ٹکرانے سے کسی نقصان کا خدشہ نہیں ہے ? امریکی جیولوجیکل سروے کے جاری بیان کے مطابق شروع میں زلزلہ کی شدت7.7 رکارڈ کی گئی? پیسفک سونامی وارننگ سنٹرکی جانب سے ہوائی کے علاقوں میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا جسے بعدمیں واپس لے لیاگیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.