تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوات:ٹرالر گھر سے ٹکرا گیا،ماں بیٹی جاں بحق،بیٹا زخمی

جنگ نیوز -
سوات:ٹرالر گھر سے ٹکرا گیا،ماں بیٹی جاں بحق،بیٹا زخمی

مینگورہ…سوات میں تیز رفتار ٹرالر موڑ کاٹے ہوئے ایک گھر سے ٹکرا گیا?جس کے نتیجے میں گھرمیں سوئے ہوئے ماں بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوا?پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقے گنبد مہرا میں آج الصبح ایک ٹرالر موڑ کاٹے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ایک گھر سے ٹکرا گیا?حادثے کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے ماں بیٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا?مقامی افراد نے لاشوں کو گھر سے نکال لیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرلر کی ٹکر سے گھر کے ایک حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے?پولیس نے ٹرالر اور اس میں سوار تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے?واقع کی تحقیقات جاری ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.