تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گھر میں بیوی سر پر سوار، کھیل میں کندھوں پر

جنگ نیوز -
لٹویا ... گھر میں بیوی شوہر کے سر پر سوار ہوتی ہے? مگر لٹویا میں ہونے والے کھیل میں کندھوں پر سوار ہوئی?بات ہورہی ہے اس منفرد مقابلے کی جس میں مردوں نے اپنی بیویوں کو کندھوں پر اٹھاکر پہاڑی پر چڑھنے کی دوڑ میں حصہ لیا?مقابلے میں تریپن جوڑوں نے شرکت کی? جس کیلئے شرط یہ تھی کہ بیویاں پچاس کلوگرام سے کم وزنی نہ ہوں? لیکن انھیں کس طرح اٹھاکر دوڑنا ہے? یہ شوہروں کی صوابدید پر چھوڑدیا گیا? اپنی بھاری بھرکم بیویوں کو کندھوں پر لادکر ایک سو پچیس میٹر بلند پہاڑی پر چڑھنا کوئی آسان کام نہیں تھا? پہلے مرحلے میں شرکا کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کرکے مقابلہ کرایا گیا? جس میں جیتنے والے جوڑوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا? حتمی دوڑ سِلوا سِلکان اور گنٹِس برزِنس نے جیت کر یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ زندگی کی دوڑ میں بھی ہر نشیب و فراز مل کر عبور کریں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.