5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغیزستان،فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد79ہو گئی،ہزار سے زائد زخمی
جنگ نیوز -
اوش…کرغیزستان کے جنوبی علاقوں میں ہنگاموں اور پرتشدد فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 79 ہو گئی جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں?کرغیزستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر اوش میں کرغیز اور ازبک نسلی گروہوں کے درمیان کشیدگی کے بعد شروع ہونے والے فسادات میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے اور وزارت صحت کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں اب تک 79افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ?ملک کی عبوری حکومت نے اوش شہر اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور پو لیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے?ہنگاموں میں شرپسندوں نے متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی جب کہ معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں?