تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل میں پانی کی سطح6انچ بلند،مزید گھر خالی کرنے کا نوٹس

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل میں پانی کی سطح گزشتہ 48 گھنٹوں میں مزید چھ انچ بلند جبکہ پانی کی آمد میں اضافہ اور اسپل وے سے اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے?سرکاری ذرائع کے مطابق پھسو کے مقام پر جھیل میں پانی کی آمد 5400 کیوسک جبکہ اسپل وے سے پانی کا اخراج 5100 کیوسک ہورہا ہے?گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جھیل میں پانی کی سطح چھ انچ بلند ہوئی ہے?سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپل وے کے قریب کٹاؤہورہا ہے تاہم اس کی رفتار میں آہستگی پائی جاتی ہے?دوسری جانب گلمت اور ششکٹ میں جھیل کے قریب واقع پانچ گھروں کو خالی کرانے کے لئے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں،جبکہ آج عطا آباد اور ہنزہ میں موسم خوشگوار ہے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی اور امدادی سامان کی فراہمی کے لئے ہیلی سروس جاری رکھی جائے گی?ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپل وے کے ٹوٹنے کا تاحال کوئی خطرہ نہیں ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.