5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ٹیکس میں اضافے سے ویسٹ پیپر کا غلط استعمال ہو رہا ہے،سلیم میمن
جنگ نیوز -
کراچی…چیئرمین آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم میمین کا کہنا ہے کہ ملک میں پیپر و پیپر بورڈ کی درآمد پر ٹیکسیز کی شرح میں اضافے کے باعث لوگ ویسٹ پیپر کا غلط استعمال کررہے ہیں? چیئرمین آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم میمن نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ شراب کے ڈبوں کے گتوں کو بچوں کی کاپیوں میں استعمال کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قوم کے بچوں کو تصاویر اور ویسٹ سے پیدا ہونے والی اخلاقی وجسمانی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے فوراً سنجیدہ اقدامات کرے?سلیم میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیپر کی درآمد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جس کے باعث پیپر ایک عام بندے کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہاہے? ان کا کہنا تھا ان کی ایسوسی ایشن نے بجٹ تجاویز میں حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ پیپر کی درآمد پر ڈیوٹیز کی شرح کو کم کیا جائے جس سے نہ صرف پیپر کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ محصولات میں بھی اضافہ ہوگا?