تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تیرہویں سندھ گیمز کل سے کراچی میں شروع ہو رہے ہیں

جنگ نیوز -
کراچی…تیرہویں سندھ گیمز کل سے کراچی میں شروع ہورہے ہیں جس میں صوبے کے پانچ ڈویژن کے 2100 ایتھلیٹس حصہ لیں گے? سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بتایا کہ تین روزہ مقابلوں میں مردوں کے 37 اور خواتین کے 17 گیمز رکھے گئے ہیں?انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کھیلوں کو شاندار انداز میں منعقد کرنے کے لیے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے? ڈاکٹر شاہ نے بتایا کہ گیمز کی افتتاحی تقریب نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا ہوں گے جب کہ اختتامی تقریب میں وزیر اعل?ی سندھ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.