5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی،تین روز سے جاری کشیدگی کے بعد صورتحال معمول پر آنا شروع
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گزشتہ تین روز سے جاری کشیدگی کے بعد شہرکی صورتحال معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے اور فائرنگ کے واقعات بھی ختم ہوگئے ہیں?پولیس حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تین روز سے جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہے جس کے بعد کشیدہ حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں?بلدیہ ٹاون کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ مواچھ گوٹھ کے علاقے نور شاہ محلہ میں ذاتی دشمی کی بنا پر فائرنگ سے 28سالہ عبدالطیف ہلاک ہوگیا?نیو کراچی میں تھانہ سرسید کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا?پولیس نے واقعے کو ڈکیتی میں مزاحمت کا واقعہ قرار دیا ہے? کورنگی انڈسٹریل ایریا میں برادری کے تنازعے پر فائرنگ سے 36سالہ سرور ہلاک ہوگیا?شہر کے مختلف علاقوں میں تین روز سے جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہے جس کے بعد کشیدہ حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں?