5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سندھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
جنگ نیوز -
لاہور…محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ زیریں سندھ اور پنجاب کے بعض علاقوں میں کل مون سون سے قبل کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے? محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات کو کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی اسلام آباد، گوجرانوالا، سرگودھا، ہزارہ، مالاکنڈ اور پشاور ڈویژنز میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے? ملک کے باقی حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا? مون سون سے پہلے سندھ کے زیریں حصوں اور پنجاب کے چند علاقوں میں پیر سے بدھ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جب کہ خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی اگلے تین روز میں مزید بارشوں کی توقع ہے?