تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ،کاشت کار پریشان

جنگ نیوز -
نواب شاہ…سندھ میں ایک بار پھرگرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے?حالیہ بارشوں سے اگرچہ اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں فصلوں کو فائدہ پہنچا ہے لیکن زرعی پانی کی فراہمی میں تاخیر سے کاشت کار پریشان ہیں? حیدرآباد اور گردونواح میں حالیہ بارشوں کی وجہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا لیکن موسم کچھ دن ہی بہتر رہا اور اب دوبارہ گرمی بڑھتی جا رہی ہے ? حالیہ بارشوں کی وجہ سے حیدر آباد اور گردو نواح کے علاقوں میں فصلوں کو فائدہ پہنچا ہے تاہم ٹنڈو محمد خان میں جامن اور کپاس کی فصل بارشوں سے متاثر ہوئی ہے?نواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار ہے?دن بھر شدید حبس کی وجہ سے کارروبار زندگی متاثر ہو رہا ہے ?دوسری جانب کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کپاس ،مختلف سبزیوں ،گنے اور کیلے کی فصلوں کو فائدہ پہنچا ہے جو پہلے پانی کی قلت کے سبب سوکھ رہی تھیں ?لاڑکانہ اور گردونواح میں بھی گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے?ٹھنڈے مشروبات اور برف کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ ہو گیاہے ?بارش نہ ہونے اور رائس کینال سمیت مختلف نہروں میں زرعی پانی کی فراہمی میں تاخیر سے چاولوں کی بوائی شروع نہیں ہوسکی تاہم کچھ علاقوں میں ہینڈ پمپ کے ذریعے پانی حاصل کر کے مطلوبہ مقدار میں چاول کا بیج تیار کیا جا چکا ہے اور توقع ہے کہ ایک دو روز میں چاول کی بوائی شروع کر دی جائے گی ?جیکب آباد میں پچھلے دنوں ہونے والے بارشوں سے گرمی کی شدت میں تو کمی آئی ہے لیکن فصلوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا?یکم جون کو چاولوں کی بوائی کے لئے پانی فراہم کیا جانا تھا جو اب تک نہیں دیا گیا جس سے آبادگار اور کاشت کار پریشان ہیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.