5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ڈسٹرکٹ جیل بدین میں سرچ آپریشن، موبائل فون اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد
جنگ نیوز -
بدین…ڈسٹرکٹ جیل بدین میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں موبائل، تیز دھار آلات اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرلی?جبکہ سولہ قیدیوں کو نارا جیل حیدرآباد بھیج دیا گیا ہے?جیل حکام کے مطابق بدین پولیس اور جیل پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کا الصبح شروع کیا? قیدیوں کو بیرک میں بند کرکے مرحلہ وار تلاشی کے دوران درجنوں موبائل فون، تیز دھار آلے، منشیات، ٹیلیویژن، ڈش رسیور سمیت دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرلی? اس دوران سنگین نوعیت میں ملوث16 قیدیوں کو نارا جیل حیدرآباد کے لئے بھجوا دیا گیاہے? جیل سپریڈنٹ مرزا شجا ع بیگ کے مطابق آپریشن چھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا?