تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی ٹارگٹ کلنگ ،کالعدم تنظیموں کے کارکنان کی فہرستیں پولیس کے حوالے

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں پر قابو پانے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کی غرض سے محکمہ داخلہ سندھ نے کالعدم تنظیموں کے مفرور اور جیلوں سے رہا ہونے کے بعد مختلف وارداتوں میں ملوث175کارکنوں کی فہرستیں تیار کرکے متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہیں?محکمہ داخلہ سندھ اور پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلنگ اور مختلف وارداتوں میں ملوث 175 کارکنوں کی فہرستیں تیار کرکے شہر بھر کے تھانوں، سی آئی ڈی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردی ہیں،جبکہ شہر کے حالات خراب کرنے والی تیسری قوّت کے بارے میں پتا لگایا جائیگا، محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جائے? پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور خاص طور پرایسے ملزمان جو مقدمات میں ملوث ہیں اور اب تک گرفتار نہیں ہوسکے ، انھیں گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی اورشہر میں اس وقت جاری ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں تیسری قوت کے بارے میں بھی پتا لگایا جارہا ہے کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو حالات کا فائدہ اٹھا کر شہر کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، اس حوالے سے سے پویس کو سختی سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے فہرستوں میں موجود ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.