تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گوادر:بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے شروع

جنگ نیوز -
گوادر …گوادر میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے ،کئی علاقوں میں جراثیم کش اسپرے نہ کیے جانے کے سبب مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ہیں?گوادر میں طوفانی بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی کو آج گیارہ روز گزر چکے ہیں ?متاثرہ علاقوں میں امداد کی تقسیم کا عمل جاری ہے جس میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں ?بارش سے متاثرہ کئی علاقوں میں تاحال جراثیم کش اسپرے نہیں کیا گیاہے جس کے سبب مختلف علاقوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں ?تاہم محکمہ صحت اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں ?اب تک متاثرہ علاقوں میں نقصانات سے متعلق سروے کا کام شروع نہیں کیاگیاہے?امدادی کاموں میں تاخیر اور غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف متاثرین کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.