5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عملی اقدامت نہ کیے تو حکومت سے علیحدگی اختیار کرلیں گے، فضل الرحمان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے عملی اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا ہے اگر حکومت نے عملی اقدامت نہ کیے تو حکومت سے علیحدگی اختیار کرلیں گے?جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت کے عملی اقدامات چاہیے تھے ہم بابر بار مزاکرات کے عمل سے نکلنا چاہتے تھے،ہمارا سوال تھا کہ جب حکومت ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل نہیں کر رہی اورجو معاملات ہمارے درمیان طے پائے تھے ان پر عمل نہں کیا جارہا تو ہم حکومت کے اتحادی کیوں ہیں?انہوں نے کہا کہ حکومت دوسرے معاملات پر بھی عملی اقدامات کے لیے تیار ہے?تحفظات دور کرنے کے لیے امین فہیم، رحمان ملک اور رضا ربانی نے کردار ادا کیا?فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی قراردادوں اور قومی سلامتی کمیٹی کی قراردوں پر عملی اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا ہے اورحکومت کو کہا ہے کہ اگر ایک معاملے پر عمل کیا گیا تو دیگر معاملات پر بھی بات کریں گے?حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق سوال پر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عملی اقدامات سے متعلق سوال حکومت سے کرنا چاہیے،ایم ایم اے کے اجلاس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ منور حسن کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا،ہم آنے سامنے بیٹھ کر بات کریں گے?