5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہلڑبازی کرنیوالے بلوچستان کے وزیر جعفر جارج کابینہ سے برطرف
جنگ نیوز -
کوئٹہ… وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے صوبائی وزیر جعفر جارج کو کابینہ سے برطرف کردیا?سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کے وزیرجعفر جارج کو ہفتہ کی شب لاہور کے تھیٹر میں ہلڑ بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا?حکومت پنجاب سے اس واقعہ کی رپورٹ ملنے پروزیر اعلی? بلوچستان نے فوری طور پر صوبائی وزیر جعفرجارج کو صوبائی کابینہ سے برطرف کردیا ? جعفر جارج اقلیتوں کی نشست سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور ایک سال سے وزیر بے محکمہ کی حیثیت سے کام کررہے تھے? بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی نے بھی جعفر جارج کو کابینہ سے برطرف کرنے کی تجویز دی تھی?