5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغیزستان میں نسلی فسادات ،ایک پاکستانی کوقتل کردیاگیا
جنگ نیوز -
کراچی…کرغیزستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر اوش میں ہونیوالے نسلی فسادات کے دوران ایک پاکستانی طالب علم کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کچھ پاکستانی بھی پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا حکومت پاکستان اور اپنے گھر والوں سے روابط منقطع ہوگئے ہیں ?وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مدد کے لیے تمام روابط استعمال کیے جارہے ہیں اور کرغیزستان میں ہمارے سفیر حکام سے رابطے میں ہیں?انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے طالبعلم کا تعلق جھنگ سے بتایا جارہاہے?کچھ طالبعلم اپنے امتحانات کی وجہ سے وہاں موجود ہیں ?انہوں نے بتایا کہ تقریباً 15 سو کے قریب پاکستانی کرغیزستان میں پھنسے ہوئے ہیں،تاہم یہ کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہے،ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں مصدقہ خبریں مل سکیں، ایک طالبعلم جاں بحق ہواہے جس کا ہمیں افسوس ہے?