تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی میں فرقہ واریت پھیلانے والے شہریوں کے دشمن ہیں، متحدہ

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ کراچی میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے کراچی اور اس کے شہریوں کے کھلے دشمن ہیں ?انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علما سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کابھی مطالبہ کیاہے?ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق جے یوآئی سمیع الحق کے مرکزی سیکریٹری مولان مفتی عثمان یار خان،پاکستان سنی موومنٹ کے چیئرمین شاہ سراج الحق قادری، اور مولانا زہیر عباس عابدی کی قیادت میں وفود نے رابطہ کمیٹی کے اراکین شعیب بخاری، کنورنوید جمیل، اور سیف یار خان سے ملاقات کی ?اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی شب و روز کوششوں سے صوبہ سندھ سے فرقہ وارانہ فسادات کا خاتمہ ہوگیاہے اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے?اعلامیہ کے مطابق تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی عملی کوششوں کو سراہا اور کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.