تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان کا سافٹ امیج متعارف کرانے کیلئے فنڈ مختص کیا جائے، مشاہد حسین

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ حکومت بیرون ملک پاکستان کا سافٹ امیج قائم کرنے کے لئے خصوصی فنڈ قائم کرے?پاکستان کا اصل چہرہ دہشت گردی یا انتہا پسندی نہیں?انھوں نے یہ بات مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ گلبرگ لاہور میں جمی انجینئر کی تصاویر کی نمائش دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی? مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ اس عمل میں فنکاروں، موسیقاروں دانشوروں اور میڈیا کو بھی شامل کیا جائے? ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر اور ایوان وزیر اعظم اس وقت فائیو سٹار جیلیں ہیں?چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ طالبان صرف طالب علم ہیں تخریب کار نہیں تخریب کار کوئی اور ہیں،جب مسلم لیگوں کے اتحاد کی تصویر کا وقت آئے گا تودنیا دیکھے گی ? وہ باہر آتے جاتے رہتے ہیں پرویز مشرف کے اجلاس میں نہ کبھی گئے ہیں نہ آئندہ جائیں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.