تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی :تاوان ادا نہ کرنیوالے دو تاجر قتل، لاشیں کنویں سے برآمد

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں تاوان کی غرض سے اغوا کیے جانے والے دونوجوان تاجروں کو تاوان نہ ملنے پر قتل کرکے کنویں میں پھینک دیا گیا?پولیس نے واردات میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے?پولیس حکام کے مطابق 7جون کو میمن گوٹھ سے تاوان کی غرض سے دوافراد عبدالباسط شیخ اور عدیل کو اغوا کرلیا گیا تھا?اور اغوا کاروں نے تاوان کے لیے 50لاکھ روپے کا مطالبہ کیاتھا،دونوں افراد عبدالباسط اور عدیل کے اغوا کی اطلاع پولیس اور متعلقہ اداروں کو دے دی گئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان شیراز فاروقی ،کاشف اور تصورکو گرفتار کرلیا ان کی نشاندہی پر دونوں افراد کی لاشوں کو میمن گوٹھ کے قریب ایک کنویں سے برآمد کرلیں?تاہم ملزمان کے دو ساتھی فریاد اور افضال تاحال فرار ہے اور ان کی گرفتاری کے لے پولیس کی مختلف ٹیمیں سرگرم عمل ہیں?پولیس ذرائع کے مطابق دوافراد تاجر ہے اورنہ تاوان نہ ملنے کے باعث ملزمان نے دونوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.